نئے سرمایہ کاروں کو ٹیکس اور امپورٹ ڈیوٹی میں مراعات سے آٹو انڈسٹری کو فروغ حاصل ہو گا

کاروباری برادری کی طرف سے نئی آ ٹو پالیسی کا خیر مقدم
سلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) کاروباری برادری نے نئی آ ٹو پالیسی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی آٹو پالیسی میں عوام کے مفادات کو اولیت دی گئی ہے، اس پالیسی سے غیر ملکی سرمایہ کار راغب ہونگے ۔” ٓاے پی پی “ سے گفتگو کرتے ہوئے ممتاز صنعتکار اور اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر زاہد مقبول نے کہا ہے کہ جاپانی اور یورپی کمپنیوں کے مابین مسابقت سے ملک میں تیار ہونے والی گاڑیوں کا معیار بڑھے گا جبکہ قیمت کم ہوگی جس کا فائدہ عوام کو ہوگا۔