پاکستان اور تاجکستان کے دو طرفہ پانچویں مشترکہ کمیشن کا اجلاس اختتام پذیر ہوگیا
وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف اور تاجکستان کے وزیر توانائی عثمان علی عثمان زادہ نے صدارت کی
اسلام آباد ۔ 16 جون(اے پی پی) پاکستان اور تاجکستان کے مابین دو طرفہ پانچواں مشترکہ کمیشن برائے تجارت ، اقتصادیات اور تکنیکی سمیت دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ سے متعلق اختتام پذیر ہو گیا۔ جس کی صدارت وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف اور تاجکستان کے وزیر توانائی عثمان علی عثمان زادہ نے کی۔ دو روزہ مشترکہ کمیشن کے دوران دونوں ممالک کے ماہرین نے تجارت، توانائی، زراعت، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور کو تفصیلی زیربحث لایا گیا۔ اہم فیصلوں کی بنیاد پر دونوں رہنماﺅں نے پروٹوکول پر بھی دستخط کئے۔ تاجکستان کے وزیر توانائی نے پاکستان میں قیام کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور، وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل وزیر تجارت سمیت دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔