قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کا اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب کی لوگوں کو بدعنوانی سے آگاہی اور تدارک مہم کے 2015ءمیں مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور یہ مہم رواں سال بھی جاری ہے، نیب نے بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہی کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے ملک بھر کے سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں کردار سازی کی 42 ہزار سے زائد انجمنیں قائم کی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب کی بدعنوانی کی روک تھام بالخصوص ملک بھر میں جاری آگاہی اور تدارک کی مہم ”بدعنوانی سے انکار“ کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔