کراچی ۔ 13 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سمندری حدود کی حفاظت کے لئے پاکستان نیوی اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی کاوشیں عوام کے لئے باعث تقویت ہیں۔ یہ بات انہوںنے پیر کو ساتویں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کے اختتامی سیشن میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کے بعد ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ وزیر دفاع نے کہا کہ موجودہ دور میں بحری تجارت کے حوالے سے پاکستان کا کردار بہت اہمیت اختیار کرگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی اور میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی سمندری حدود کی حفاظت کےلئے موثرکاوشیں عوام کے لئے تقویت کا باعث ہیں۔