پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس 206.60 پوائنٹس کے اضافے سے 48155.93 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔ 31 مارچ (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 206.60 پوائنٹس کے اضافے سے 48155.93 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 61 ارب 15 کروڑ 43 لاکھ 81 ہزار 615 روپے کا اضافہ رونماءہوا جبکہ خرید و فروخت میں بھی 3 کروڑ 22 لاکھ 80 ہزار 410 حصص کی تیزی رہی۔ اسی طرح تجارتی حجم میں 1 ارب 1 کروڑ 14 لاکھ 79 ہزار 981 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 48000 اور 48100 پوائنٹس کی دو بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 206.60 پوائنٹس کے اضافے سے 48155.93 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 103.43 پوائنٹس کی تیزی سے 25615.60 پوائنٹس پر بند ہوا۔