بد عنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب کا بیان

اسلام آباد ۔ 02 اپریل(اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہاہے کہ بد عنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، بد عنوانی پر قابو پانے میں نیب کی فعال اینٹی کرپشن سٹریٹیجی کامیابی رہی ، نیب نے چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پراجیکٹس کی نگرانی اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے چین کے ساتھ مفاہمت کے یادداشت پر دستخط کئے ، ملک بھرمیں کرپشن کے خاتمے کے لئے زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کرتے ہوئے اپنے قومی فرض کی ادائیگی کے لئے کوششیں تیزکردی ہیں ۔ اتوار کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے دور میں نیب نے بد عنوان عناصر کے خلاف متعلقہ احتساب عدالتوں میں کرپشن ریفرنسز دائر کئے اور صرف اڑھائی سال کی مدت میں 45ارب روپے وصول کئے جو نیب کی نمایاں کامیابی ہے۔