امریکا ہمارے شہریوں کو رہا کرے، ایران

تہران ۔ 23 جولائی (اے پی پی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران سے 3 امریکی شہریوں کو رہا کرنے کے مطالبہ کے بعد اب ایران نے امریکا سے اپنے شہریوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ایرانی خبر رساں ایجنسی نے وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کے حوالے سے بتایا کہ امریکا کو وہاں قید ایرانی شہریوں کو فوری طور پر رہا کرنا چاہئے۔