اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) ساتویں روشن خان اوپن سکواش چیمپئن شپ منگل سے پاکستان نیوی کے روشن خان، جہانگیر خان سکواش کمپلیکس، فلیٹ کلب پر شروع ہوگی۔ 22 جولائی تک جاری رہنے والے ایونٹ کےلئے 5 لاکھ کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ چیمپئن شپ میں پاکستان واپڈا کے فرحان محبوب کو ٹاپ سیڈ رکھا گیا ہے جبکہ دفاعی چیمپئن پاکستان ایئر فورس کے فرحان محبوب سیکنڈ سیڈ ہوں گے۔