ابوظہبی ۔ 17 جولائی (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کے وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ قطرپر ڈالے جانے والے دباو¿ کا نتیجہ سامنے آنا شروع ہو گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے انور قرقاش نے کہا کہ قطرکے حوالے سے ہم جس حل کے خواہاں ہیں وہ بین الاقوامی نگرانی میں مقامی طور پر حل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کو باور کرانے کی ہے کہ قطر اب رسمی یا غیر رسمی طور پر دہشت گرد افکار کا سرپرست نہیں رہا۔