مقبوضہ کشمیر، بھارتی پولیس نے میر واعظ کو گرفتار کر کے اپنے ماموں کے جنازے میں شرکت سے روک دیا

سرینگر ۔ 17 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمےر مےں بھارتی پولیس نے حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کو گرفتار کر کے انہیں سرینگر میں اپنے ماموں کی نماز جنازہ میں شرکت سے روک دیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس ا ہلکاروںنے میرواعظ عمر فاروق کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ اپنے ماموں طاروق احمد بچھ کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے سرینگر کے علاقے نگین میں اپنی رہائش گاہ سے باہر نکلے۔ میر واعظ عمر فاروق گزشتہ تین ہفتوں سے گھر میں نظر بند ہیں اور انہوں نے جب گھر سے باہر نکلنے کی کوشش کو تو پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ۔میر واعظ نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوںنے پولیس افسروں سے کہاکہ وہ انہیں اپنے ماموں کے جنازے میں شرکت کیلئے جانے دیں اور اس کے بعد بھلے انہیں دوبارہ گھر میں نظربند کردیا جائے تاہم انہوںنے ان کی بات نہ سنی اور وہ جیسے ہی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے گھر سے باہر نکلے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔