راولپنڈی ۔ 17 جولائی (اے پی پی) پشاورکے علاقے حیات آباد میں پیر کی صبح معمول کی پٹرولنگ ڈیوٹی پر مامور ایف سی کی گاڑی پر موٹر سائیکل سوار خود کش حملہ آور کے حملے میں میجر جمال شیران شہید اور 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔ پیر کو فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں معمول کے گشت کے دوران ایف سی کی گاڑی کو موٹر سائیکل سوار خود کش بمبار نے نشانہ بنایا جس سے گاڑی میں سوار میجر جمال شیران شہید اور4 دیگر اہلکار زخمی ہو گئے۔