اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پیداوار، برآمدات اور روزگار بڑھانے کیلئے ایس ایم ایز کے شعبے کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔کاٹیج انڈسٹری اور چھوٹے تاجروں کو توجہ دینے سے غربت کم ہو گی اور بہت سے ملکی مسائل حل ہو جائیں گے۔ ہفتہ کو جاری انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ملک بھر میں اس شعبے کو توجہ دینے کے علاوہ سی پیک پربھی صنعتی بستیوں کے ساتھ کاٹیج انڈسٹریل زون بھی بنائے جائیں جن میں خواتین تاجروں کو بھرپور شرکت کا موقع دیا جائے۔اس فیصلے سے چھوٹے کاروبار ترقی کر سکیں گے جو ملکی ترقی کیلئے بہت ضروری ہے۔