نیویارک ۔ یکم اگست (اے پی پی) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔ایکسچینج میں دسمبر کیلئے روئی کے سودے 0.06 سینٹ (0.1 فیصد) بڑھ کر 68.86 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔مارکیٹ میں روئی کی کل 19153 لاٹوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کی نسبت 8839 گانٹھیں زیادہ رہیں۔