نیویارک ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ آئندہ ہفتوں کے دوران قدرے گرم موسم کی پیش گوئی کے باعث اس کی طلب میں اضافہ ہے۔نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں اکتوبر کیلئے قدرتی گیس کے سودے 1.2 سینٹ (0.4 فیصد) بڑھ کر 3.070 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ طے پائے۔