نیویارک ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) ماہرین نے کہا ہے کہ اگست کے دوران امریکا میں گرین کافی کے سٹاک میں کمی ہوئی جو رواں سال کی پہلی کمی ہے۔گرین کافی ایسوسی ایشین کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اگست کے اختتام پر گرین کافی کا سٹاک 60 کلوگرام کے 7.27 ملین بیگ رہا جو جولائی کی نسبت 1 لاکھ 47 ہزار بیگ کم ہے۔