رول نمبر سلپ تاخیر سے ملنے پر پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں نہ بیٹھ سکنے والے کی شکایت پر کارروائی

رول نمبر سلپ تاخیر سے ملنے پر پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں نہ بیٹھ سکنے والے کی شکایت پر کارروائی،مولانا امیر زمان کا مچھ پوسٹ آفس میںتاخیر سے ڈاک پہنچنے کی فوری تحقیقات کا حکم

اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان نے مچھ پوسٹ آفس میںتاخیر سے ڈاک پہنچنے کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ اور پوسٹ ماسٹر جنرل کوئٹہ سے جواب طلب کر لیا ہے۔وفاقی وزیر نے ایک اخبار میں 31اکتوبر2017ءکو شائع ہونے والی خبر پر نوٹس لیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محمد عباس سکنہ سول وارڈ مچ بولان رول نمبر سلپ تاخیر سے ملنے پر پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں نہ بیٹھ سکا ہے ۔