ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے پر نظرثانی ضروری ہے، سعودی وزیر خارجہ

برسلز ۔ 17 جنوری (اے پی پی) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے واضح کیا ہے کہ ایرانی نظام نے سعودی عرب پر حملے کے لئے حوثیوں کو بیلسٹک میزائل فراہم کئے ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق برسلز میں بیلجیم کے ہم منصب سے ملاقات کے دوران انہوں نے توجہ دلائی کہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے پر نظرثانی کرنا ہوگی۔ سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کو یورینیئم کی افزودگی سے روکنے کے لئے پابندی لگانا پڑے گی۔ ایران خطے میں سب سے زیادہ خطرات پیدا کرنے والا ملک ہے۔ لبنان، یمن اور شام میں ایران کی تخریبی سرگرمیاں سب کے سامنے ہیں۔