وفاقی وزیر تجارت نے جنوبی ایشیا کے دوسرے بڑے ایونٹ پاکستان میگا لیدر شو 2018ءکا افتتاح کر دیا

لاہور۔28جنوری(اے پی پی )وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک نے جنوبی ایشیا کے دوسرے بڑے ایونٹ پاکستان میگا لیدر شو 2018ءکا افتتاح کر دیا۔ اٹلی کے سفیر ڈاکٹر سٹیفانو پونٹی کورووبھی اس موقع پر موجود تھے، وفاقی وزیر تجارت نے افتتاحی تقریب اور میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ مختلف ممالک سے وفود کی نمائش میں شرکت پاکستانی کاروباری برادری پر اعتماد کا ثبوت ہے،جس سے کاروباری افراد کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے میں مدد ملے گی،انہوں نے کہا کہ حکومت کو جہاں بہت سے دیگر چیلنجز کا سامنا ہے وہاں امپورٹ اور ایکسپورٹ میں واضح فرق کا بھی سامنا ہے جس کو کم کرنے کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔