اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے پہلے چھ ماہ کے دوران پام آئل کی درآمدات میں 23 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور درآمدات کا حجم ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران دو لاکھ ٹن کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔