ایشیاءکے بیشتر حصص بازاروں میں منگل کوملا جلا کاروباری رجحان

ٹوکیو ۔ 13 فروری (اے پی پی) ایشیاءکے بیشتر حصص بازاروں میں منگل کو ملا جلا کاروباری رجحان رہا،یورپ میں بھی تیزی دیکھی گئی۔لندن ایف ٹی ایس ای اورجرمن ڈیاے ایکس انڈیکس اور فرانس کے سی اے سی انڈیکس میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا۔ایشیاءکا ایم ایس سی آئی براڈسٹ انڈیکس آف ایشیاءپیسیفک شیئرز ایکس جاپان میں 1.1 فیصد ہوا،ٹوکیو کا نکی انڈیکس شروع تیزی سے ہوا تاہم بعد ازاں 0.75 فیصد کمی میں چلا گیا۔شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں ایک فیصد رہا۔