بنگلا دیش کی کالی چائے کے نرخوں میں کمی

ڈھاکا ۔ 13 فروری (اے پی پی) بنگلا دیش کی کالی چائے کے نرخ کم ہو گئے۔ساحلی شہر چٹاگانگ میں مختلف اقسام کی کالی چائے کی ہفتہ وار نیلامی میں چائے کی اوسط نرخ 200.01 ٹکا (2.80 ڈالر)فی کلو گرام رہے جو کہ گذشتہ ہفتے 229.62 ٹکا فی کلو گرام تھے۔بنگلہ دیش نیشنل بروکرز کے مطابق چائے کی طلب مستحکم ہے تاہم خریدار کم معیار کی چائے کو کم قیمت پر لینے کے رجحان میں مبتلا ہیں ۔