پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 175.28 پوائنٹس کے اضافے سے 43690.36 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔ 13 فروری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 175.28 پوائنٹس کے اضافے سے 43690.36 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 29 ارب 56 کروڑ 13 لاکھ 36 ہزار 745 روپے کا اضافہ ہوگیا تاہم تجارتی حجم میں 37 کروڑ 50 لاکھ 49 ہزار 899 روپے کی کمی رونماءہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 1 کروڑ 16 لاکھ 32 ہزار 640 حصص کی مندی دیکھی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 43600 پوائنٹس کی بالائی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 175.28 پوائنٹس کے اضافے سے 43690.36 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 103.26 پوائنٹس کی تیزی سے 21791.39 پوائنٹس پر بند ہوا۔