پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,184 کی سطح پر بند

کراچی ۔ 13 فروری (اے پی پی) پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,184 کی سطح پر بند ہوا۔منگل کوجاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 5.407 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد9,991 رہی۔ سب سے زیادہ سودے ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت1.790 بلین روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 1.666بلین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 544.791 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت450.880 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 352.808 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 260.458 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 212.371 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت53.798 ملین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 39.454 ملین روپے، برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 21.300 ملین روپے اورقدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 15.357ملین روپے رہی۔ ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی 11 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4.673 ملین روپے رہی۔