اسلام آباد ۔12 مارچ (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے قومی کھلاڑیوں کی جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت کےلئے پروفیشنل کوچ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے پی سی بی سے مدد لی جائے گی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین نے اے پی پی کو بتایا کہ پی بی سی سی نے فروری میں لاہور میں ہونے والی دو روزہ کانفرنس کے دوران طویل مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ قومی کھلاڑیوں کی تربیت کےلئے پروفیشنل کوچ کی خدمات حاصل کریں گے تاکہ کھلاڑیوں کے کھیل میں مزید بہتری اور نکھار آ سکے۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا جائے گا اور کوچ کے حوالے سے ان کی مدد لی جائے گی۔