APP72-03 KARACHI: April 03 - Babar Azam waves his bat on completion of his 50 during the 3rd match of T20 series between Pakistan and West Indies cricket teams at National Stadium. APP Photo by Syed Abbas Mehdi

کراچی ۔ 3 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹی 20 بین الاقوامی میچ میں بھی شکست دے کر تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرتے ہوئے 3-0 سے سیریز اپنے نام کرلی۔ مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے اور پاکستان کو میچ میں کامیابی کے لئے 154رنز کا حدف دیا۔ پاکستان کی ٹیم نے مقررہ حدف 18 اوورز میں مکمل کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے بابراعظم نے 41 بال پرل 51 رنز بنائے، انہوں نے اپنی نصف سینچری میں 6 چوکے لگائے جبکہ فخرزمان تیزترین اننگ کھیلتے ہوئے 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 17 بال پر 40 رنز اسکور کئے۔ مین آف دی مچ کا ایوارڈ فخرزمان اور مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بابر اعظم کو دیا گیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے فلیچر نے قابل ذکر اننگ کھیلتے ہوئے 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 43بال پر 52 رنز جبکہ سیموئل نے 2 چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 25 بال پر 31 رنز بنائے۔ مین آف دی میچ ایوارڈ کی تقریب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیھٹی نے خطاب کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا پاکستان آنا بہت خوش آئند ہے جس سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوئی ہے۔ ا