آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت سرگودھا، چکوال،گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ ڈویژن، مالاکنڈ،پشاور، مردان، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے ۔