اسلام آباد ۔03مئی (اے پی پی)مارچ 2018ءکے دوران چینی کی ملکی برآمدات میں 33 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق مارچ 2018ءکے دوران چینی کی برآمدات 3لاکھ 48 ہزار ڈالر تک کم ہوگئیں جبکہ گزشتہ مالی سال مےں مارچ 2017ءکے دوران چینی کی برآمد سے 5 لاکھ 52 ہزار ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا