ماسکو۔ 23 جون (اے پی پی) اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں (کل) اتوار کو مزید تین میچز کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق روس میں رواں میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں کے درمیان زبردست اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلسلے میںکل اتوار کو مزید تین میچز کے فیصلے ہوں گے، گروپ جی کے میچ میں انگلینڈ کو پاناما کا چیلنج درپیش ہو گا جبکہ گروپ ایچ کے پہلے میچ میں جاپان اور سینیگال کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور دوسرے میچ میں پولینڈ کا مقابلہ کولمبیا سے ہو گا۔