ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018ءکے شیڈول کا اعلان

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018ءکے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، ایونٹ 15 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم 16 ستمبر کو کوالیفائر ٹیم کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی، گرین شرٹس کو 19 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا۔ منگل کو رواں سال ہونے والے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، ایونٹ 15 سے 28 ستمبر تک محدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا جس میں پہلی مرتبہ چھ ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی، پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان نے براہ راست ایونٹ میں جگہ بنائی تھی جبکہ ہانگ کانگ، ملائیشیا، نیپال، اومان ، سنگاپور اور متحدہ عرب امارات میں سے کوئی ایک ٹیم کوالیفائنگ مرحلہ عبور کر کے ایونٹ تک رسائی حاصل کرے گی