تمباکو کی برآمدات میں جون کے دوران4 لاکھ 69 ہزار ڈالر کا اضافہ ہوا، ادارہ براہ شماریات

اسلام آباد ۔ 27جولائی (اے پی پی) جون 2018ءکے دوران تمباکو کی ملکی برآمدات میں 118.4 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جون 2018ءکے دوران تمباکو کی برآمدات 8 لاکھ 66ہزار ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ جون 2017ءکے دوران تمباکو کی برآمدات سے 3لاکھ 97ہزار ڈالر کا زرمبادلہ کمایاگیا تھا۔ اس طرح جون 2017ءکے مقابلہ میں جون 2018ءکے دوران تمباکو کی ملکی برآمدات میں 4 لاکھ 69 ہزار ڈالر یعنی 118 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔