اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) دبئی متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے دو روزہ عالمی تجارتی نمائش”دسویں حلال ایکسپو2018ء“میں شرکت کے لئے 20 جولائی تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی) کی جاری تفصیلات کے مطابق نمائش میں ڈیری، اسنیکس، سی فوڈ، آئس کریم، حلال فوڈز، سبزیاں، جمی ہوئی خوراک سمیت مشروبات اور بیکری کی مختلف مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کی ذریعہ اپنی مصنوعات کی نمائش اورعالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔