اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) سرخ مرچ کی مجموعی قومی پیداوار کا86 فیصد حصہ سندھ میں پیدا کیا جاتا ہے، سندھ میں38.4 ہزار ہیکٹر رقبہ پر سرخ مرچ کی پیداوار80 ہزار ٹن ہے۔ سندھ ایگری کلچر گروتھ پراجیکٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر فتح مری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرخ مرچ کی مجموعی پیداوار میں سندھ کا حصہ86 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں سرخ مرچ کی اوسط فی ہیکٹر پیداوار1.7 ٹن ہے جو استعداد سے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی قومی پیداوار(جی ڈی پی) میں سرخ مرچ کا حصہ1.5فیصد ہے۔