صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان کا سفیر جمشید مارکر کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب

سفیر جمشید مارکر ایک منجھے ہوئے سفارتکار، جہاندیدہ سکالر اور اعلیٰ پائے کے سیاست کار تھے
صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان کا سفیر جمشید مارکر کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ سفیر جمشید کے مارکر ایک منجھے ہوئے سفارتکار، جہاندیدہ سکالر اور اعلیٰ پائے کے سیاست کار تھے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت خارجہ میں جمشید کے مارکر کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سفیر جمشید مارکر ایک شریف النفس اور پیشہ وارانہ وضع قطع کے مالک انسان تھے جنہوںنے دنیا میں ہمیشہ پاکستان کا مثبت اور نرم چہرہ دکھایا وہ پاکستان کے وفادار اور مو¿ثر نمائندے تھے۔ صدر مسعود خان نے کہا کہ ان کا پاکستان کی خارجہ پالیسی میں ہمیشہ ایک کلیدی کردار رہا ۔ ان کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم جمشید نے کئی بین الاقوامی مسئلوں کے حل میں اہم اور کلیدی کردار ادا کیاجیسے کہ مشرقی تیمور اور کوسووجیسے پیچیدہ مسئلوں کے حل کےلئے ان کی کاوشیں انتہائی قابل ذکرہیں وہ اس وقت سکیورٹی کونسل میں تعینات تھے۔ صدر مسعود نے کہا کہ مرحوم سفیر جمشید مارکر نے اپنی ایسی پیشہ وارانہ میراث چھوڑی ہے کہ جس کی تقلید کرنا کوئی آسان کام نہیں لیکن ان کی جلائی ہوئی شمع پوری دنیا کے سفارتکاروں کے لئے روشنی کا مینار ثابت ہوگی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون، مسز تہمینہ جنجوعہ سیکرٹری خارجہ، مسز نیلوفر مارکر ریفلر (مرحوم کی بیٹی)، اتدجان موو لامو، ڈین ڈپلومیٹک کارپس پاکستان نے بھی مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔