وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کا نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ وزارت خزانہ نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد تنخواہوں میں اضافہ کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاو¿نس کا اطلاق یکم جولائی 2018ءسے ہو گا۔ تنخواہوں کے اخراجات کو مالی سال 2018-19ءکے مختص کردہ بجٹ سے پورا کیا جائے گا۔