اسلام آباد ۔05 جولائی(اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی) نے قطر میں منعقد ہونے والی تین روزہ عالمی تجارتی نمائش”ہاسپٹلٹی قطر“ میں شرکت کیلئے20جولائی2018ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔اتھارٹی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش کا آغاز6 نومبر2018ءکو ہوگا جو تین روز جاری رہنے کے بعد8 نومبر2018ءکو اختتام پذیر ہوگی جس میں کپڑے کی مصنوعات، چاول، قالین، تازہ پھل ، سبزیاں، پولٹری، جوسز، ڈرنکس سمیت دیگرمختلف مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ نمائش میں شرکت سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی اور اس حوالے سے مزید تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔