بیجنگ۔20 جولائی(اے پی پی) چین نے عالمی تجارتی تنظیم( ڈبلیو ٹی او) میں امریکا کے خلاف اضافی چارجز دائر کردیئے۔چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی وزارت تجارت کے ترجمان گاﺅ فنگ نے کہا ہے کہ امریکی حکومت چینی مصنوعات پر 2 کھرب ڈالر اضافی ٹیرف لگانے پر غور کر رہی ہے۔ چین نے اس بارے میں ڈبلیو ٹی او میں امریکا کے خلاف اضافی چارجز دائر کئے ہیں ۔یہ ڈبلیو ٹی او کے بنیادی اصولوں کے تحفظ کے لئے لازمی ہے۔