لاہور۔19 اگست(اے پی پی )سابق عالمی چمپین جان شیر خان نے کہا ہے کہ اٹھا رھویں ایشین گیمز 2018 جو کہ جکارتہ ، (انڈونیشیا) میں منعقد ہونے جا رہی ہیں، اس میں پاکستان سکواش فیڈریشن نے جس طرح پاکستانی ٹیم کی شرکت کو یقینی بنایا ہے وہ قابل ستائش ہے، میں اس سلسلے میں پی ایس ایف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستان سے ایشین گیمز کی دیگر سپورٹس میں شرکت کرنے سے جو اخراجات آتے ہیں وہ اخراجات حکومت پاکستان سے مکمل نہ ملنے کے باوجود پاکستان سکواش فیڈریشن نے سکواش ٹیم کی شرکت کو جس طرح یقینی بنایا ہے وہ قابل ستائش ہے۔