لندن ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم رواں برس اکتوبر میں سری لنکا کا دورہ کرے گی، دورے کے دوران انگلش ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ اور واحد ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی، انگلش ٹیم 11 برس بعد سری لنکا کے خلاف اس کی سرزمین پر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، انگلینڈ نے اس سے قبل 2007ءمیں سری لنکا میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے تھی