اسلام آباد ۔ 12ستمبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے ابتدائی دو مہینوں کے دوران موٹر سائیکلز اور رکشوں کی فروخت میں 33 ہزار 143 یونٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی اور اگست کے دوران موٹر سائیکلوں اور رکشوں کی فروخت کا حجم 2 لاکھ 90 ہزار 907 یونٹس تک کم ہو گیا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال میں اسی عرصہ کے دوران فروخت کا حجم 3 لاکھ 24 ہزار 50 یونٹس ریکارڈ کیا گیا تھا۔