APP70-17 ISLAMABAD: October 17 - Advisor to PM on Climate Change Malik Amin Aslam Khan chairing 6th meeting of National Climate Change Implementation Policy Committee at MOCC. APP

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر/مشیر وزیراعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان نے کہا ہے کہ قومی موسمیاتی تبدیلی پالیسی کے مو¿ثر اطلاق کےلئے صوبوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ انہوں نے یہ بات قومی موسمیاتی تبدیلی پالیسی کے چھٹے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی شاہ رخ نصرت، ایڈیشنل سیکرٹری خرم علی آغا، صوبائی حکومتوں کے نمائندگان، دفتر خارجہ، پلاننگ ڈویژن، صنعتی پیداوار، نیشنل فوڈ سیکورٹی، محکمہ موسمیات، این ڈی ایم اے، انرکان کے سینئر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس کا مقصد قومی موسمیاتی تبدیلی پالیسی کے اطلاق کا جائزہ لینا تھا۔ تمام صوبائی نمائندگان نے مشیر وزیراعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان کو آگاہ کیا کہ صوبائی دارالحکومت میں موسمیاتی تبدیلی سپیشل سیل قائم کر دیئے گئے ہیں اور وفاقی حکومت کی ہدائت پر موسمیات سے متعلق منصوبے مرتب کئے جا رہے جن کی پراگرس رپورٹ باقاعدگی سے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو ارسال کی جا رہی ہے۔ پنجاب حکومت کے نمائندے نے بتایا کہ صوبے میں سموگ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور اس صورتحال سے نمٹنے کےلئے تمام حفاظتی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔