اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) گزشتہ مالی سال2017-18ءکے دوران ای کامرس کی قومی مارکیٹ میں 92 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور دوران سال ای کامرس مارکیٹ کا مجموعی حجم 99.3 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال 2016-17ءکے دوران شعبہ مارکیٹ کا حجم51.8 ارب روپے رہا تھا ۔ اس طرح مالی سال 2016-17ءکے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2018ءکے دوران ای کامرس کی مقامی مارکیٹ کی شرح نمو 92 فیصد تک بڑھ گئی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) کی سالانہ رپورٹ 2018ءکے مطابق ملک میں ای کامرس کے کاروبار کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں کیونکہ اب تک ملک کی مجموعی ریٹیل مارکیٹ میں ای کامرس کے ذریعے کئے جانے والے کاروبار کا تناسب صرف ایک فیصد ہے۔