اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا جنرل اسمبلی میں افغانستان کی صورتحال پر مباحثے کے دوران اظہار خیال

اقوام متحدہ ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) پاکستان نے افغان امن عمل کے لئے سفارتی کوششوں میں تیزی لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے عالمی برادری کو یاددہانی کرائی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان میں جنگ کے خاتمہ کے لئے ہمیشہ اس مسئلے کو سیاسی طور پر حل کرنے کی حمایت کی ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی میں افغانستان کی صورتحال پر مباحثے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر بین الاقوامی سطح پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے اور افغان حکومت کی ایسے حل پر آمادگی مثبت سمت میں پیش رفت ہے