انسانی حقوق کا عالمی دن پیرکو بھر پور طریقے سے منایا جائےگا

اسلام آباد ۔07 دسمبر(اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن ( ورلڈ ہیومن رائٹس ڈے) پیر11دسمبرکو بھر پور طریقے سے منایا جائےگا ۔ اس موقع پر ےونائیٹڈ نیشنز ڈویلپمنٹ پروگرام،محکمہ انسانی حقوق حکومت پاکستان ، ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان ، تحفظ حقوق انسانی ایسوسی ایشن پاکستان اور بعض دیگر سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کے اشتراک سے انسانی حقوق کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنے کےلئے خصوصی واکس منعقد کی جائیں گی۔