اکتوبر میں چمڑے کے ملبوسات کی برآمدات میں 10.78 فیصد کا اضافہ ہوا، پاکستان بیورو برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران اکتوبر میں چمڑے کے ملبوسات کی برآمدات میں 10.78 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر میں چمڑے کی مصنوعات کا حجم 2 ارب 48 کروڑ روپے تھا جو کہ رواں سال اکتوبر میں 10.78 فیصد کے اضافے کے ساتھ 2 ارب 74 کروڑ روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔