اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز کرکٹ کپ، پاکستان نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی

کراچی۔ 7 دسمبر (اے پی پی)ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ ٹیمز کرکٹ کپ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 234 رنز کا ہدف 39 اوورز میں محض ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا، حسین طلعت نے 116 اور صاحبزادہ فرحان نے 104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔ جمعہ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی پر کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں یو اے ای نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنائے، اشفاق احمد 69 محمد عثمان 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، عاشق علی نے 3، خوشدل شاہ نے 2، محمد الیاس، حسین طلعت اور محمد اصغر نے ایک، ایک وکٹ لی۔ جواب میں پاکستانی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 39 اوورز میں صرف ایک وکٹ پر پورا کیا، حسین طلعت 116 اور صاحبزادہ فرحان 104 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ د