بابر اعظم کے ٹیسٹ کیریئر کے ہزار رنز مکمل

ابوظہبی ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) سٹار پاکستانی بلے باز بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے ایک ہزار رنز مکمل کر لئے، انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 51 رنز کی اننگز کھیل کر ایک ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کیا۔ انہوں نے کیریئر کے 18 ویں میچ میں ہزار رنز مکمل کئے جس میں ان کی ایک شاندار سنچری بھی شامل ہے۔