بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز سے قبل ایک ٹور میچ (کل) کھیلا جائیگا

فتح اللہ ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز سے قبل ایک ٹور میچ (کل) جمعرات کو فتح اللہ میں کھیلا جائیگا۔ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ 9 دسمبر کو ڈھاکہ میں کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بنگال ٹائیگرز نے کالی آندھی کو 2-0 سے عبرتناک شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 11 دسمبر کو ڈھاکہ میں ہی کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 14 دسمبر کو سلہٹ میں کھیلا جائیگا۔