جنید جمشید کی دوسری برسی منائی گئی، سانحہ حویلیاں کے دو سال گذر گئے

اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) سانحہ حویلیاں جہاں بہت سے خاندانوں کو سوگوار کرگیا وہیں ان بدقسمت خاندانوں میں جنید جمشید کا خاندان بھی شامل تھا اور آج ان کی دوسری برسی جمعہ کو منائی گئی۔ جنید جمشید کےلئے 7 دسمبر 2016ءکو پی آئی اے کے بدقسمت طیارے کا سفر آخری سفر ثابت ہوا۔سانحہ حویلیاں نے 47 خاندانوں کو رلا دیا ہے لیکن تمام لواحقین کے دلوں میں اپنے پیاروں کی یادیں آج بھی زندہ ہیں