رواں مالی سال کی چوتھی سہ ماہی میں ملک سے فٹ بال کی برآمدات میں 20.3 فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) رواں مالی سال کی چوتھی سہ ماہی میں ملک سے فٹ بال کی برآمدات میں 20.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق مالی اکتوبر 2018ءکے دوران پاکستان نے فٹ بال کی برآمدات سے 1.7 ارب روپے کا زرمبادلہ کمایاجو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 20.3 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں پاکستان نے فٹ بال کی برآمدات سے 1.41 ارب روپے کازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔