سویابین آئل کی درآمد میں اکتوبر کے دوران 81.4 فیصد اضافہ ہوا، پی بی ایس

اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران اکتوبر میں سویابین آئل کی درآمد میں 81.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی طرف سے جاری کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق اکتوبر 2017ءمیں 60 لاکھ ڈالر کا سویابین آئل درآمد کیا گیا تھا جبکہ رواں سال اکتوبر میں ایک کروڑ 9 لاکھ ڈالر کا سویابین آئل درآمد کیا گیا ہے۔